امریکہ :حساس معلومات چوری کرنے کے جرم میں دو بھارتی شہریوں کو قیدکی سزا
واشنگٹن: امریکہ کی ایک عدالت نے حساس سرکاری معلومات چوری کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر دو بھارتی شہریوںکو سزا سنائی ہے،جس سے بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرناپڑاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق58سالہ بھارتی شہری مرلی وائی وینکٹا اور49 سالہ سونل پٹیل کو پراپرٹی سافٹ وئیر اور دولاکھ سے زائد وفاقی ملازمین کی معلومات کے خفیہ اعدادوشمار چوری کرنے پر سزا سنائی گئی ہے ۔عدالت نے امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے ایلڈی کے رہائشی بھارتی شہری مرلی وائی وینکٹا ورریاست کے علاقے سٹرلنگ سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری سونل پٹیل کو بالترتیب چار ماہ کی قید اور دو سال کی پروبیشن اور40ہزارڈالر جرمانے اورایک سال گھر میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دونوں بھارتی شہریوں کو 63سالہ چارلس ایڈورڈز کے ہمراہ ایک تجارتی سافٹ ویئربنانے کی سازش کی تھی۔ چارلس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی آفس کے قائم مقام انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہاتھا۔وہ چوری شدہ ڈیٹا کو سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کیلئے ایک تجارتی سافٹ ویئر پروڈکٹ بنانے اوران اعدادو شمار کو بھارت میں سافٹ ویئر ڈویلپرزکے ساتھ شیئر کرنے کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں ۔