مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے میجر کی خودکشی

downloadجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع جموں کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی میجر کی شناخت مبارک سنگھ پڈا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق پنجاب کے شہر جالندھر سے تھا۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق مبارک سنگھ پڈا نے اکھنور میں جہاں وہ اس وقت تعینات تھا، خود کو کمرے میں بند کر کے اپنے آپ کو گولی ماردی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسے فوری طورپرادھم پور کے فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 601 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button