مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ میں بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اگنیور دیپک سنگھ کے نام سے کی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن مینڈھر میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس گولی لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا حادثاتی طورپر گولی چلنے کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اورباقی تفصیلات تحقیقات کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button