مقبوضہ جموں و کشمیر

50 سے زائد کشمیری جموں کی جیل سے بھارت کی جیلوں میں منتقل

سرینگر 02جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام نے حریت رہنمائوں محمد یوسف فلاحی، عادل زرگر اور ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند 50سے زائد کشمیریوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے بھارتی ریاستوںہریانہ اور اترپردیش کی جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے انسانی حقوق کے معروف کارکن محمد احسن اونتو کو بھی سنٹرل جیل سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا۔قابض حکام نے جموں خطے کی ضلع پونچھ میں محمد حنیف نامی ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت گرفتارکرلیا اور تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی بناء پران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button