APHC-AJK
دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے:زاہد صفی
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے بیج بوئے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن کو تباہ کرنے میں اسرائیل کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔انہوں نے عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔