APHC-AJK

مظفر آباد: حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام 5جنوری کو ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

مظفرآباد: کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام 5 جنوری کو” یوم حق خودارادیت” کے موقع پر آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ 5جنوری 1949 کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور آزادجموںو کشمیرکے سیاسی قائدین کریں گے۔ ریلی کے انعقاد کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹی نے دارالحکومت کے عوام، سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، طلباء وکلاء وغیرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ برہان وانی شہید چوک سے نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کریں ۔
حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اس حوالے سے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں یڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، زاہد اشرف ، سید گلشن شاہ ، عبد المجید میر،عزیر احمد غزالی ، مشتاق احمد بٹ ، عبدالحمید لون ، محمد اشرف ڈار ، مشتاق الاسلام ، چوہدری محمد شاہین شامل ہیں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ ،سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ، رہنمائوں زاہد اشرف ، مشتاق الاسلا م، محمد اشرف ڈار نے مظفر آباد میں ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد، محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر مرزا بشیر اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ راجہ فیاض سے ملاقات کی اور انہیں 5 جنوری یوم حق خودارادیت ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
دریںاثنا پاسبان حریت کے چیئرمین عزیز احمد غزالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی طرف سے 5جنوری بروز اتوار مظفر آباد میں منعقد کی جانے والی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے مظفر آباد کے میئر سکندر گیلانی سے ملاقات کی ۔میئر نے 5جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی ریلی میں تمام کونسلروں اور ملازمین کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے مولانا ظہور جلالی سمیت آزاد کشمیر کے علمائے کرام سے بھی ملاقات کی اور انہوںنے بھی ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button