APHC-AJK

اسلام آباد: برہان وانی کی برسی کے موقع پر 8جولائی کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا

1000303799اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ اور جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام معروف نوجوان کشمیری رہنما شہیدبرہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر 8جولائی بروز پیر کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں وزرائے حکومت، حریت قائدین اور راولپنڈی اوراسلام میں مقیم کشمیریوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک اجلاس میں کیاگای۔ اجلاس کی صدارت حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔اجلاس میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کی نمائندگی نجیب الغفور خان اور راجہ راشد رضا نے کی۔ اس موقع پر سابق کنوینر محمود احمد ساغر ،دائود خان یوسفزئی،ایڈوکیٹ پرویز احمد، مشتاق احمد بٹ اور چوہدری شاہین اقبال بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8جولائی2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں انکے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں کئی ماہ تک احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری رہا جس دوران بھارتی فوجیوں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 150سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button