بھارت

راجستھان :سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

download (17)جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب مہاجن پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھارت مالا شاہراہ پر پیش آیا۔ ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے ابھی تک حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد ریاست ہریانہ کے علاقے ڈبوالی کے رہائشی تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button