شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ
ڈھاکہ:بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیر اعظم طارق بن رحمن بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 2024 میں طلباء کے شدید احتجاج کے دوران بھارتی فرار ہوئی تھیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حسینہ کو بنگلہ دیش کی عدالت نے سرائے موت سنارکھی ہے ۔ڈھاکہ نے بارہا بھارت سے حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے لیکن حوالے کرنا تو درکنار ، مودی حکومت نے انہیں بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے خلاف زہر اگلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
بنگلہ دین کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار شاہد الکریم نے ذرائع کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ وزیر اعظم طارق رحمان کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دورے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کے لیے، ہم نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر فراریوں کی حوالگی کے لیے سنجیدگی اختیار کریں۔-






