مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کیلئے کچھ نہیں، رہنما نیشنل کانفرنس
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے مذموم بھارتی عزائم اور جھوٹے دعوو¿ں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اپنے بجٹ میں مقبوضہ علاقے کیلئے کچھ نہیںرکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میاں الطاف نے بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسائل اٹھائے اور بجٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مقبوضہ علاقے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو بجٹ پیش کرنے سے پہلے کشمیری تاجروں اور علاقے کے ارکین پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینا چاہتے تھا۔۔