مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

سرینگر20نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔
پہلگام کے بالائی علاقوں سے بھی برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سرینگر میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ کل تک بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں ہائی وے، سرینگر لہہ ہائی وے، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا پاس اور گریز، تلیل اور کرناہ جیسی اونچی جگہوں کی پہاڑی سڑکیں کل تک موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button