مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :کرفیو کے باجود سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

 

مظفر آباد میں پاسبان حریت کا احتجاجی مارچ

سرینگر 03ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے سخت کرفیو کے نفاذ اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسزکی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں نے سرینگر اور دیگرمختلف علاقوں میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپوں کی شکل میں لوگوں نے سرینگر کے علاقے قمرواری ، تلبل اورجموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں اکھٹے ہو کر کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے عظیم رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔قمر واری میں صدارئے مظلوم جموں وکشمیر نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سید علی گیلانی کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اورانہوں نے "ہمیں کیاچاہتے آزادی،ہمارے رہنما سید علی گیلانی” جیسے نعرے بلند کیے۔
ادھر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ، حریت رہنماء مشتاق الاسلام اور راجہ سجاد لطیف خان کی سربراہی میںمظفر آباد میں برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی مارچ کیا ۔بھارت مخالف مارچ میں بابائے حریت شہید سید علی گیلانی، شہید اشرف صحرائی، شہید برہان وانی، شہید افضل گورو، شہید مقبول بٹ اور دیگر شہدائے جموں وکشمیر کے حق میںاور سیدعلی گیلانی کی میت کی رات کے اندھیرے میں جبراتدفین ، بھارتی حکومت اورنریندرہ مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button