مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں ایک اورجعلی مقابلے میں 3 نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر 24 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج شام سرینگر کے علاقے رام باغ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اورجعلی مقابلے میں مزیدتین کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوںکے قتل کے خلاف علاقے میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان بے گناہ شہری تھے اور انہیں فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔عینی شاہدین نے صحافیوںکو بتایا کہ فوجیوں نے ہماری آنکھوں کے سامنے نوجوانوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور سڑک پر گولی مار کر شہید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے تینوں کو گاڑی سے گھسیٹ کرباہرنکالا گیا اور پانچ چھ فوجی اہلکاروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button