مقبوضہ جموں و کشمیر

حالات معمول پر آنے اور ترقی کے بارے میں حکام کے دعوے زمین پر نظر نہیں آتے: فاروق عبداللہ

سرینگر20 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ حالت معمول پر آنے، امن اور ترقی کے بارے میں موجودہ حکومت کے دعوے زمین پرکہیں نظرنہیں آتے ہیں۔

فاروق عبداللہ نے بارہمولہ کے علاقے ہرینارہ، سنگھ پورہ پٹن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے جمہوری، آئینی اور انسانی حقوق کے لیے ترس رہے ہیں جنہیں 2019سے مسلسل سلب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام کو مذہبی، علاقائی،مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کرنے والی قوتوں سے خبردار کرتے ہوئے کشمیر کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا اتحاد ہی ان مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔این سی کے صدر نے کہاکہ مختلف ٹیموں کی مدد سے بھی کشمیر میں داخل ہونے میں ناکامی کے باوجود فرقہ پرست طاقتیں اب ہر محلہ، گلی اور گائوں میں لیڈر پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک انتباہ ہے اورکشمیر ی عوام کو ایسی طاقتوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو ہمارے معاشرے کو علاقائی، مذہبی،مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button