اترپردیش :بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے مسلم خواتین کو جنسی تشدد کی دھمکی
نئی دلی: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہندو توا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کوایک ریلی کے دوران مسلم مخالف نعرے اور مسلم خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کی جہاں 3 نومبر کوہندوتوا کارکنوں نے مسلم مخالف ریلی نکالی تھی۔ریلی کی ویڈیو 6نومبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی ۔جس میں ہندوتوا کارکنوں کو مسلمانوں خصوصامسلم خواتین کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں بجرنگ دل کے ضلعی کوآرڈینیٹر پراتک شرما کی قیادت میں ریلی کے شرکاء کو مسلم خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے ارتکاب کے علاوہ نفرت انگیزنعرے لگاتے ہوئے دکھایاگیا ہے جبکہ شرکایہ بھی اعلان کررہے ہیں کہ بھارت صرف ہندوئوں کا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں کو نفرت انگیز اورامتیازی سلوک کا سامنا ہے اور آئے روز انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبور کیاجاتاہے۔حال ہی میں ریاست بہار میں لال متیا پولیس اسٹیشن کی حدود میں تمتم چوک کے قریب کالی وسرجن یاترا کے دوران ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسجد پر زعفرانی اور اسرائیلی جھنڈے لہرائے تھے ۔