مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیوں میں تیزی، فورسز اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ

کشمیری آزادی کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے 15اگست کو بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیوں میں تیزی لائی ہے اور فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر قصبوں میں حساس مقامات پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ فورسز نے اہم شاہروں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور مزید ناکے لگائے ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔ سرینگر کے بخشی سٹیڈیم جہاں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی ، کو مکمل طورپر اپنے حصار میںلے رکھا ہے ، سٹیڈیم کی ڈروں کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے گئے ۔ سٹیڈیم کے ارد گرد اور سرینگر کے دیگر حساس مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر فورسز اہلکاروں کی تعیناتی اور سخت پابندیوں کا نفاذ آزادی پسند کشمیریوںکو ڈرانے دھمکانے کی بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔
بھارت نے جموں وکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری اسکے تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیری ہر برس بھارتی یوم آزادی کو ”یوم سیاہ ” کے طور پر منا کر غاصب ملک کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ اسکے جابرانہ تسلط کے خاتمے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button