بھارت

کانگریس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت کے اقدامات کی مذمت

کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کاعہد

سرینگر:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کے اقدامات پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کاعزم ظاہر کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےمودی سرکار کے اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے حقوق چھین لیے گئے ہیں، اسی ریاستی حیثیت ختم کر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیاہے۔انہوں نے گزشتہ دہائی کو کشمیر یوں کے لیےشدید مشکلات کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم اور لاچار کشمیریوں کا کوئی پر سان حال نہیں۔ ان کا دل زخمی ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ کشمیر خوابوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کی طویل رات ختم ہو گئی ہے اور ایک نئی صبح کاآغاز ہو رہاہے… کانگریس کشمیریوں کے زخموں کو ٹھیک کرے گی۔انہوں نے عہد کیا کہ اگر کشمیریوں نے کانگریس کو موقع دیا تو کانگریس پارٹی مقبوضہ کشمیر کے حقوق بشمول اس کی مکمل ریاستی شناخت  کوبحال کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button