APHC

کشمیری حریت رہنماﺅں کیطرف سے پاکستان کو ”یوم آزادی “پرمبارکباد

سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل 14 اگست کو 79 ویں یوم آزادی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور دیگر تنظیموں نے سرینگر میں جاری بیانات میں کشمیر کاز کی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مکمل ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب اس وقت پورا نہیں گا جب تک مقبوضہ جموںو کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد کر کے پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔
 حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو” یوم سیاہ“ کے طور پر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر اپنا تسلط جما رکھا ہے اوروہ حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوںکو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے لہذا اسے علاقے میں اپنے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
پیپلز پولیٹیکل فرنٹ (پی پی ایف) کے چیئرمین فضل الحق قریشی نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تخلیق اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے عوام کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔ انہوںنے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی سفارتی اور سیاسی حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی دعا کی۔جیل میں بند حریت رہنماﺅں بلال احمد صدیقی، مولوی بشیر احمد عرفانی، فیاض حسین جعفری، غلام محمد خان سوپوری کے علاوہ حفظہ بانو، یاسمین راجہ، مولانا مصیب ندوی، عبدالصمد انقلابی، مولانا سید سبط شبیر قمی نے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کشمیر کاز کی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
دریں اثناحریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور دیگر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، میر طاہر مسعود، حسن البنا، محمد حسین خطیب، انجینئر مشتاق محمود، شیخ محمد یعقوب، چوہدری شاہین اقبال، شیخ عبدالمتین، اعجاز رحمانی، امتیاز وانی، داود خان یوسفزئی، الطاف احمد بٹ، جاوید اقبال بٹ، راجہ شاہین، مشتاق احمد بٹ، حاجی محمد سلطان، زاہد اشرف، زاہد صفی، سید منظور احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، سید مشتاق گیلانی،منظور احمد ڈار، محمد شفیع ڈار، اشرف ڈار، عدیل مشتاق وانی، عبدالمجید لون ، میاں مظفر اور سید گلشن نے اسلام آباد سے جاری بیانات میں پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت دونوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button