بھارت

بھارت: پولیس کا احتجاجی کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

چندی گڑھ :بھارت میں ہریانہ پولیس نے نئی دلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوںپر شمبھو بارڈر پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کسانوں نے آج اپنا مارچ دوبارہ شروع کیا۔ دارالحکومت میں داخل ہونے کی انکی یہ تیسری کوشش تھی۔
کسانوں کی یونین نے بتایا کہ سو سے زائد کسانوں کے ایک گروپ نے شمبھوبارڈر سے اپنا پیدل مارچ دوبارہ شروع کیا تاہم پولیس نے مارچ کرنے والے کسانوں کو روک دیا،پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھاڑ کی۔ کسان کم از کم امدادقیمت کے تعین سمیت دیگر مطالبات کررہے ہیں۔انتظامیہ نے امبالہ کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروس بھی آج صبح 6 بجے سے 17 دسمبر تک معطل کر دی ہے۔
کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے کسانوں کو مارچ سے روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ۔ انہوںنے کسانوں کی شکایات کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button