بھارت

مغربی بنگال: بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان، ہمایوں کبیر ترنمول کانگریس سے معطل

کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے رکن اسمبلی ہمایوں اکبر کی بابری مسجد تعمیر کرنے کے اعلان پر پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع مرشدآباد کے بھرت پور اسمبلی حلقہ کے رکن ہمایوں کبیر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ مذکورہ ضلع کے علاقے بیل ڈانگا میں بابری مسجد تعمیر کریں گے جو بالکل اسی طرز کی ہو گی جو اتر پردیش کے ایودھیا میں موجود تھی جسے دسمبر 1992میں ہندو انتہاپسندوں نے شہید کر دیا تھا۔
ترنمول کانگریس نے ان کے اس بیان کو پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرقہ پرستی کی سیاست بڑھکانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کبیر نے اصل بابری مسجد کی 1992کی تلخ یادوں کو دبارہ جگانے کی بھی کوشش ہے ۔
ہمایوں کبیر نے معطلی کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پارٹی سے مستعفی ہونگے یا پھر اسمبلی کی نشست سے۔ انہوںنے اپنی ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا۔ادھر کولکتہ ہائیکورٹ میں ایک عرضداشت بھی دائر کی گئی ہے جس میں بیل ڈانگا میں بابری مسجد کی تعمیر کے ہمایوں کبیر کے اعلان کو چیلنج کیا گیاہے۔ KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button