آزاد کشمیر

آج آزاد جموں وکشمیر میں ”کشمیری چلڈرن ڈے “ منایا جا رہا ہے

مظفر آباد:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار بچوں کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج آزاد جموں کشمیر میں ”کشمیری چلڈرن ڈے“ منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے تمام شہروں اور قصبوں میں آج بچے مقبوضہ علاقے کے اپنے ساتھی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یلیاں نکالیں گے اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔
”کشمیر چلڈرن ڈے “آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر منایا جا رہا ہے تاکہ بیرونی دنیا کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں بچوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جمعرات کو ایک باضابطہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ 37سال کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 9سو سے زائد بچے شہید کیے ہیںجبکہ 1لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ بھارتی فورسز کی طرف سے چلائے جانے والے مہلک پیلٹ چھرے لگنے کے سبب بیسیوں کم عمر بچے بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button