آزاد کشمیرکشمیری تارکین وطن

حکومت برطانیہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے، ارکان دارالعمرا لندن

لندن 20 نومبر (کے ایم ایس) برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارلعمرا کے اراکین نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی کو روکنے اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملددرآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
لارڈ قربان حسین نے مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی صورتحال پر ایک خصوصی بحث سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی آزاد تجارتی معاہدے کو انسانی حقوق سے جوڑے ۔بحث میں دارلعمرا کے کئی ارکان نے حصہ لیا اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری جنگی جرائم پر سوالات اٹھائے ۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور ممتاز صحافی ظفر ملک نے بطور مبصر بحث میں شرکت کی۔
قربان حسین نے برطانوی خارجہ امور کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظات والے ممالک کی سالانہ فہرست میں شامل کریں۔انہوں نے برطانوی حکومت سے کہا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھارت ہے جو جموںو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے ۔
انہوں نے اس موقع پر کشمیری مزاحمتی رہنماﺅں اور کارکنوں کے علاوہ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے کاکنوں کی غیر قانونی گرفتاری کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
راجہ فہیم کیانی نے ہاو¿س آف لارڈز میں ہونے والے مباحثے کو سراہتے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حق انصاف کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ لارڈ قربان حسین کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں آواز بلند کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button