بھارت
بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں آٹھ قبائلی ہلاک کردیے
بیجاپوری: بھارتی فورسز نے آج ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں آٹھ قبائلیوں کو ہلاک کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ وہ مائو نواز گوریلے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ان قبائلیوں کو گنگلور پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے جنگلوں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن ابھی جاری ہے اورمزید تفصیلات کا انتظار ہے۔واضح رہے مائونواز گوریلے ایک طویل عرصے سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔






