بھارت

ہریانہ کے ضلع نوح میں مسلمانوں کوکھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیاگیا

 

چندی گڑھ15 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہریانہ میں حکام نے مسلمانوں کو ضلع نوح میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع نوح میں آج نماز جمعہ کھلے مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ہریانہ پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق ضلع نوح میں انٹرنیٹ سروسز بھی آج اور کل دو دن کیلئے معطل رہے گی۔ ہریانہ پولیس نے کل ایک مسلم لیڈرمومن خان کو بھی ریاست راجستھان کے علاقے فیروز پور جھرکا سے گرفتار کیا۔ انہیں ضلع نوح میں مبینہ طور پر تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلم لیڈر مومن خان، جن کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے، کو آج نوح کی ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ہریانہ پولیس نے ضلع نوح میں پابندیاں عائد اور عدالت کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button