مظاہرے

مقبوضہ کشمیر : کانگریس ایم ایل اے کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

جموں: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے ایک رکن اسمبلی نے جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے باہرغزہ میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل حلقہ وگورہ کریری سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے عرفان حفیظ لون نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا ، انہوںنے ایک پلے کارڈ اٹھارکھا تھا جس پر درج تھا ”فلسطین میں بے گناہوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے”۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان حفیظ لون نے کہا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرنا چاہیے جن کا بے دریغ قتل عام کیا جا رہاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button