مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں چالیس روز ہ چلہ کلا ں کا آغازہوگیا

سرینگر21دسمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں چالیس روز ہ چلہ کلاں کا آغاز ہو گیا ۔ چلہ کلاں21 دسمبر سے 31جنوری تک جاری رہتا ہے اوراس دوران مقبوضہ وادی کشمیر شدید ترین سردی کی لپیٹ میں رہتی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چلہ کلاں کے دوران مقبوضہ وادی کشمیراور لداخ خطے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بھی نیچے گر جاتا ہے اور ندی نالے اور جھیلیں منجمد ہوجاتی ہیں۔ چلہ کلاں کے بعد بیس روزہ ‘چلہ خورد”شروع ہوتا ہے جو 31جنوری سے 19فروری تک جاری رہتا ہے جسکے بعد ”چلہ بچہ ” کا آغاز ہوتا ہے جسکا دورانیہ 20فروری سے 2مارچ تک کا ہوتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button