مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد25 فروری (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی کل جماعتی کشمیر ریلی کا بنیادی مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی و انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف دنیا کی توجہ حاصل کرنا تھا۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ یکجہتی ریلی کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا جب مقبوضہ علاقے کے لوگ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو دن دہاڑے قتل کیا جا رہا ہے اور علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، حریت رہنماو¿ں کی بلا جواز گرفتاریاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے اس اہم مرحلے پر دنیا کو بیدار کرنے اور بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پوری کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر ایک جامع طریقہ کار وضع کرے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری طور پر نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں کیے جانے والے جنگی جرائم کیلئے جوابدہ بنایا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button