سرینگر :نامعلوم افراد نے اپنی پارٹی کے رہنماء کی گاڑی کو آگ لگادی
سرینگر یکم ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر میں بھارت نواز جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما کی گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف بخاری کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری برائے سرینگر کی گاڑی کو بعض نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے حبہ کدل میں نذر آتش کردیا۔بھارتی پولیس حکام کے مطابق بعض نامعلوم افراد نے گزشتہ شب اپنی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جیلانی کمار کی گاڑی کو نذر آتش کیا ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ضلع گاندربل کے علاقے سردا باغ سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
دریں اثنائ، پولیس نے فرقہ وارانہ طورپر حساس ویڈیو جس میں ایک گائے کی کھال دکھائی گئی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور ویڈیو شیئر کرنے پر کچھ لوگوںکو حراست میں بھی لیاگیا ہے ۔