مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں ، پاکستان کی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

pos12A

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میںتعیناتی اور سخت نگرانی اورپابندیوںکے باوجودسرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے ”14اگست،پاکستانی عوام کو 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد”۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کاوکیل ہے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ تعالی کا ایک انمول تحفہ ہے اورکشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں ۔کشمیری جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کا الحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔پوسٹروں کو فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے15اگست بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ370اور 35اے کی منسوخی کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

WhatsApp Image 2024-08-12 at 12.07.54 PM WhatsApp Image 2024-08-12 at 12.08.40 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button