مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی فسطائیت سے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا: دیویندر سنگھ


جموں12جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے تربیت یافتہ مودی کی فسطائیت سے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو نریندر مودی حکومت کے زیر سایہ مسلمانوں، سکھوں ، دلتوں اور نچلی ذات کے دیگر لوگوں سمیت اقلیتوں کو سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو لگام دینے کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔ حریت رہنما نے کہا کہ نریندر مودی اور بی جے پی کے ہوتے ہوئے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں اورا عالمی برادری کو مودی حکومت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ دیویندر سنگھ نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے اورکشمیریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور ظلم وستم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے لاکھوں شہداءکی قربانیاں دی ہیں اور شہداءکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button