گرفتاریاں

بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں تین نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے گڈورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران طارق احمد، بلال احمد اور مدثر احمد کو گرفتار کیا۔بھارتی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مرکزمنتقل کردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button