گرفتاریاں

بارہمولہ :بھارتی پولیس نے ایک بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اور اہلکاروں کے ساتھ ملکر مدثر احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے عشکارہ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر کے انہیں عسکریت پسند یا مجاہد تنظیموں کا رکن قرار دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button