گرفتاریاں

بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ترجمان زاہد علی کو دوبارہ گرفتار کر لیا

download (3)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈوکیٹ زاہد علی کو جموںخطے کی کٹھوعہ جیل سے تقریبا تین برس سے زائد عرصے کی طویل غیر قانونی نظر بندی کے بعد حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
زاہد علی کو پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے نہامہ سے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔
زاہد علی کو، جو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اور چیف ترجمان ہیں،قبل ازیں 22 مارچ 2019 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں 11 اپریل 2020 کو رہا کیا گیا تھا۔
انہیں 30 جون 2020 کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں حال میں رہا کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

Back to top button