بھارت
ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں توسیع پر پی چدمبرم کی مودی حکومت پر تنقید
نئی دہلی 02 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ناگالینڈ میں کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)کے نفاذ میں توسیع پر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے قول و فعل میں تضاد قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے کئی ٹویٹس میں کہاکہ ایک طرف وزارت داخلہ نے ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور زایکٹ کے نفاذ کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی کا اعلان کیاہے اور دوسری طرف پورے ناگالینڈ کو ”شورش زدہ علاقہ“ قرار دیا ہے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کی ہے۔پی چدمبرم نے مودی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ قول وفعل میںتضاد کی مثال تلاش کر رہے ہیں تو آپ کووزارت داخلہ کے علاوہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔