کرناٹک: ہندو نوجوان مسلم نام سے قابل اعتراض پوسٹیں کرتا رہا
بنگلورو23 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میںپولیس نے ضلع کوڈ گو میں ایک ہندو نوجوان کو قابل اعتراض پوسٹیں کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کوڈ گو کے علاقے دیراج پیٹ تعلقہ کے گاﺅں کیدر ملورہ کا رہائشی نوجوان دیون دیویا نے ایک مسلمان نوجوان کے نام سے اکاﺅنٹ بنا کر قابل اعتراض پوسٹیں کی تھیں ۔ اس نے فیک اکاﺅنٹ کے ذریعے دیوی کاویری کے خلاف اہانت آمیز پوسٹیںکی تھیں جسکی مقامی کوڑوا برادری کے لوگ پوجا کرتے ہیں۔ انہوںنے کوڑوا برادری کی عورتوں کی بھی نشانہ بنایا تھا۔ضلع کوڈ گو بی جے پی اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا گڑھ ہے اور فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ ہندو تنظیموں نے اہانت آمیز پوسٹوں کے خلاف ضلع میں ہڑتال کی کال د ے دی تھی لیکن اب ایک ہندونوجوان کی گرفتاری سے انہیں خفت اٹھانا پڑی ہے اور انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔