بھارت

بھارت: نام نہاد گائو رکھشکوں نے بارہویں جماعت کے طالب علم کوگولی مارکر قتل کر دیا

Haryana Student Killedچندی گڑھ:  بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گڑھ پوری کے قریب نام نہاد گائو رکھشکوں(گائے کے محافظ) نے فرید آباد سے تعلق رکھنے والے12ویں جماعت کے طالب علم آریان مشرا کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ دہلی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ملزمان نے تقریبا 30کلومیٹر تک آریان کی کار کا پیچھا کیا۔ ملوث افراد کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، آدیش اور سوربھ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ غیر قانونی تھا۔ تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گائو رکھشکوں کو اطلاع ملی تھی کہ مویشیوں کے اسمگلر علاقے میں مویشی خریدنے کے بعد فرار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پٹیل چوک پر ایک گاڑی دیکھی جس میں آریان اپنے دوستوں شنکی اور ہرشیت کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔جب گائو رکھشکوں نے انہیں گاڑی روکنے کا حکم دیا تو آریان اور اس کے دوستوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ گائو رکھشکوںنے گولی چلائی جو آریان کی گردن کے قریب لگی۔ جب گاڑی رکی توملزمان نے دوبارہ آریان کے سینے میں گولی ماری اورموقعے سے فرار ہوگئے۔ آریان کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔
دریں اثناء جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح فرقہ پرست عناصر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اورمذہب کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button