مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کاکسی ایک فرد کے اعمال کی سزا کشمیری عوام کو نہ دینے کا مطالبہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ دہلی کار دھماکے میں کسی ایک فرد کے اعمال کی سزا کشمیری عوام کو نہ دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کے علاقے درگمولہ کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ جہاں قصورواروں کو جوابدہ ہونا چاہیے، وہیں عام کشمیریوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے نوگام پولیس اسٹیشن میںدھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد دہلی سے کیسے لایا گیا۔ انہوں نے پیشہ ورانہ نگرانی میں کوتاہی پر تنقید کی جس سے پولیس اہلکاروں اورافسروں کو خطرہ لاحق ہوا۔انہوں نے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button