مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5سو کشمیری نوجوان کی گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں کیطرف سے چھاپوں کے دوران 5سو کے قریب افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے ”ایکس“پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بے گناہ نوجوانوں ،انکے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔انہوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ تمام زیر حراست افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع کولگام کے علاقے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو روز قبل ایک ریٹائیرڈ بھارتی فوجی کے قتل کی آڑ علاقے میں کریک ڈاﺅن کے دوران پانچ سو کے لگ بھگ بے گناہ نوجوان گرفتار کیے ہیں۔
دریں اثنا سیاسی ماہرین نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں گرفتاریوں کی تازہ لہر کو بھارت کے منظم جبر کا ایک اور سنگین ہتھکنڈہ قرار دیا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی آزادی کی آواز کو دبانا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے تاہم تاہم تاریخ گواہ ہے کہ ظلم وجبر کے ہتھکنڈوں سے قوموں کے جذبہ حریت کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی توڑیں اور مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button