انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹرچسپاں

اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کی اپیل

سرینگر: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرغیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کا دن ہر سال 10دسمبر کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1948میں اسی دن انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کو منظور کیا تھا۔متعدد حریت تنظیموں کنی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں عالمی برادری پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر بھی زوردیاگیاہے۔پوسٹروں پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک ،آسیہ اندرابی اور دیگر نظربند رہنمائوں اوربھارتی فورسز کی طرف سے تباہ کی گئی املاک کی تصاویرموجود ہیں ۔ پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی ناانصافیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے کہا گیاہے کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق سے مسلسل محروم ہیں۔پوسٹروں میں جائیدادوں، زمینوں اور گھروں کی ضبطی کے علاوہ کشمیری سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی سمیت بھارت کی منظم ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ کشمیریوںکو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔پوسٹروں میں بے گناہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کرنے اور انہیں اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کی اجازت نہ دینے کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔ پوسٹروں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی بلاجوازگرفتاریوں کو بھی اجاگرکیاگیا۔پوسٹروں کوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کیاگیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button