مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کیلئے 2025 ناکامیوں اور ہزیمت کا سال ثابت ہوا

نئی دلی:
بھارت کے لیے سال 2025 ترقی یا استحکام نہیں بلکہ ناکامیوں ،ہزیمت اور بحرانوں کا سال ثابت ہواہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق فنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاک بھارت فوجی کشیدگی، امریکا کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی، مہلک طیارہ حادثہ، کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی نے عوام کو مسائل کی زد میں رکھا۔ ناکام اسٹریٹجک خود مختاری کے باعث بھارت کو امریکہ، چین اور روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ امریکا بھارت تجارتی معاہدہ متعدد بار ملتوی ہوا اور امریکی ٹیرف کے نفاذ کی وجہ سے بھارت کو اقتصادی دبا کا سامنا کرنا پڑا۔جی ایس ٹی کی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی رکاوٹ کا شکار رہی۔ 2025 میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔ پاک بھارت تصادم کا دیرپا نتیجہ بھارتی عسکری برتری کے بجائے واشنگٹن کی پالیسی میں واضح تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا کریڈٹ لینے اور پاکستانی عسکری قیادت سے بڑھتے روابط کو فنانشنل ٹائمز نے بھارتی سفارتی ناکامی قرار دیا۔ماہرین کے مطابق امریکہ میں بھارت کی معاشی اور سفارتی گنجائش محدود ہو چکی ہے جو بھارت کی کمزور پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت میں روپے کی گروٹ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مزید معاشی بحران نظر آتا ہے۔امریکہ بھارت تجارتی معاہدوں میں ناکامی بھارت کی عالمی معاشی ساکھ میں موجود خلا کی علامت ہے۔ بھارت 2025 میں مسائل حل کرنے کے بجائے زیادہ تر انہیں برداشت کرتا دکھائی دیا۔ بھارت کیلئے 2026 اندرونی کمزوریوں ، علاقائی کشیدگی اور عالمی دبا ئوکے تناظر میں بڑھتا چیلنج بنتا دکھائی دیتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button