مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ : آتشزدگی سے9مکانات بری طرح متاثر

جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے دچھن میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 9مکانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک مکان میں لگنے والے آگ نے تیزی سے دوسرے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ادھر قابض حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام ایس ڈی کالونی، بٹہ مالو میں ایک تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے عمارت کی دوسری منزل اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچاہے ۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔







