مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی کشمیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
سرینگر10مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع شوپیاں میںبھارتی فوجیوںکی فائرنگ سے زخمی ہونے والاایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے پنڈو شان میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ ان میں سے ایک شہری سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرے شہری کی حالت بہتر ہے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
ادھر ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں ایک نوجوان شاہد احمد کی لاش ایک باغ سے ملی ہے ۔