مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدے سے مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو نقصان پہنچے گا، عمر عبداللہ

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ سے مقبوضہ علاقے کی معیشت خاص طور پر باغبانی کے شعبے کو سخت نقصان پہنچنے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی معیشت کا مکمل انحصار خشک میوہ جات ، تازہ پھلوں وغیرہ پر ہے اور اگر یہ چیزیں بغیر کسی ٹیرف کے امریکہ سے آنا شروع ہو گئیں تو اسکا براہ راست کشمیری کی معیشت پر اثرپڑ ے گا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حوالے سے تحفظات بالکل جائز اور حقائق پر مبنی ہیں ، میں کشمیرکا وزیر اعلیٰ ہوں اور کشمیریوںکے مفاد کے حوالے سے آواز اٹھانا میری ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس مجوزہ معاہدے سے ہمارا بہت نقصان ہوگا ۔







