مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:الگ الگ واقعات میں ایک بچی سمیت 2افراد جاں بحق

سرینگر27مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 2 الگ ا لگ واقعات میں ایک بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کی ڈل جھیل میں گزشتہ شب ایک ہائوس بوٹ میں آگ لگنے سے ایک 9سالہ بچی نادیہ بشیر جھلس کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 22سالہ پرواس کمارکی لاش ضلع جموں میں توی نالہ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ۔پرواس کے سر پر تیز دھار آلے سے زخم کا نشان موجود ہے ۔پولیس کے مطابق ستواری پولیس اسٹیشن میںاس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button