مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈارمیں ایک ٹیکسی دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ٹنگڈارکے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت شبیر احمد چنگری، کلثومہ بانو، نسیم احمد ، رمندیپ کور، کلجیت سنگھ اور سید اعجاز کے طورپر ہوئی ہے۔






