مقبوضہ جموں و کشمیر

برمنگھم : تارکین وطن کشمیریوں کا بھارت مخالف مظاہرہ

برمنگھم 21 مئی (کے ایم ایس) کشمیری تارکین وطن نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنا جرم ہے تو کشمیری بار بار اس جرم کو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیری تارکین وطن رہنما فہیم کیانی نے برمنگھم میں ایک بھارت مخالف مظاہرے سے خطاب کے دوران کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف آزادی کی جدوجہد درست، جائز اور حقیقی ہے جسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت حاصل ہے۔ فہیم کیانی جو تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر ہیں نے کہاکہ محمد یاسین ملک کے خلاف عدالتی فیصلہ ہمارے اس موقف کی توثیق ہے کہ بھارتی عدلیہ نریندر مودی کے تابع فرمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک پر جھوٹے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی اور انہیں مجرم ٹھہرایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہی اس کا حصہ ہے۔فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی کشمیری مزاحمتی قیادت کے خلاف ایسے حربے استعمال کرتا رہا ہے لیکن پھر بھی آزادی کی آواز کو دبانہیں سکا۔ تحریک کشمیر برمنگھم کے صدر قمر عباس نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری حریت پسند قیادت کو حق پر مبنی مقصد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button