مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں: صدرزرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آصف علی زرداری نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پراپنے پیغام میں کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں نے معرکہ حق کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا، انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ اور بحری افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بھی قومی سلامتی کے لیے قابلِ فخر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا۔آصف زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش آبی دہشت گردی ہے، پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، ایران امریکہ تنازعے کے پ±رامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔








