بھارت

گجرات :70سالہ مسلمان شخص کی پولیس حراست میں موت

احمد آباد:بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست گجرات میں پولیس کی حراست میں ایک 70 سالہ مسلمان شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احمد آباد کے علاقے جوہا پورہ کے رہائشی ظہیر شیخ کو پولیس نے بیف فروخت کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وں نے معمر ظہر شیخ کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے حراستی قتل کے شدید احتجاج کیا۔
ظہیر نے احمد آباد کے ایس وی پی اسپتال میں اپنی موت سے قبل کچھ پولیس اہلکاروں کا نام لے کرایک بیان ایکارڈ کرایا۔ایڈووکیٹ نعمان گھانچی نے کہا کہ ظہیر کی خراب صحت کے باوجود انہیں حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کانسٹیبل نے ظہیر کو شراب پینے پر بھی مجبور کیا۔ غمزدہ لواحقین نے مجرم پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button