بھارت

بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کا5ستمبر کو دوبارہ احتجاجی مارچ کا اعلان

نئی دہلی:بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر سڑکوں پرآنے کا اعلان کردیا ہے۔سی جے پی کی جانب سے 5 ستمبر کو نئی دہلی میں احتجاجی مارچ نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی جے پی کا مجوزہ احتجاجی مارچ انڈیا گیٹ سے نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک ہوگا، جس میں نوجوانوں اور طلبا کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے ان وعدوں کو پورا نہیں کیا جن کی بنیاد پر 25جولائی کو طلبا کی احتجاجی تحریک ختم کی گئی تھی۔ سی جے پی نے حکومت سے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے مجوزہ مارچ کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی جنریشن زی، نوجوان مظاہرین اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ کیے جانے والے مبینہ دھوکے کو قبول نہیں کرے گی۔ سورو داس نے کہا کہ ان کی جماعت کو بالکل بھی اعتماد نہیں ہے کہ نریندر مودی کی حکومت 25 جولائی کو احتجاج کرنے والے طلبا سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی نے حکومت کے ارادوں پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ اسی وجہ سے ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی گئی ہے، جو انڈیا گیٹ سے شروع ہوکر نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک جائے گا۔سی جے پی ترجمان کے مطابق احتجاجی مارچ کی قیادت خودکشی کرنے والے نیٹ طلبا کے اہلخانہ اور 20جولائی کو پولیس کارروائی سے متاثر ہونے والے افراد کریں گے۔
واضح رہے کہ سی جے پی کی احتجاجی تحریک کا آغاز 20 جون کو جنتر منتر سے ہوا تھا۔ جماعت نے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں اور نیٹ-یو جی کے پرچے کے لیک ہونے کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا، بھارت کے مختلف حصوں تک پھیل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button