پاکستان

پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان کے بعدسفارتی میدان میں بھی پچھاڑ دیا

اسلام آباد : معرکہ حق میں بھارت کیخلاف دفاعی کامیابی اورایران امریکہ کشیدگی میں نتیجہ خیزثالثی نے دنیابھرمیں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلا دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق امریکی میڈیا فوکس نیوز کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت واشنگٹن سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکاہے۔ جی7سمٹ میں امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی، فوکس نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات بظاہرتودوستانہ تھی مگراس کے تناظرمیں کشیدگی نمایاں تھی۔بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتارہاجبکہ پاکستان خطے اورعالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کرابھرا۔بھارتی صحافی سریند ساگر کا کہنا تھا کہ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا اب امن کیلئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی ناکامی ہے۔معروف بھارتی تجزیہ کار آنند رنگناتھن نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوشش کررہا ہے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے،بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی تجزیہ کاروں کی مایوسی ظاہرکرتی ہے کہ بھارت مودی راج میں اپنی خارجہ پالیسی کے ناکام ترین دورسے گزررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button